غلام نبی رینہ
کنگن/ کرگل ضلع کے گمری دراس میں ایک ٹیمپوٹریویلر گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 15دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف آرہا ایک ٹیمپو گومری دراس کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹیمپو میں سوار 15افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی موقع پر موت واقع ہوئی ہے جبکہ آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
ایس ایچ او دراس منظور حسین میر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیمپو میں کل 17افراد سوار تھے جن میں دو کی موقع پر موت واقع ہوئی ہے جبکہ 15افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے
گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک
