راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل کے نواحی علاقہ تولہ مولہ میں المناک سڑک حادثے میں ایک شہری کی موت ہوئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا ہے ـ
تولہ مولہ گاندربل کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تولہ مولہ میں تیز رفتار گاڑی نے دو شہریوں کو شدید ٹکر ماردی جن میں سے ایک شہری کی موت واقع ہوگی ہے، متوفی کی شناخت عبدالرشید ڈار ولد عبدالاحد ساکنہ تولہ مولہ کے بطور ہوئی ہے۔زخمی کی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالرحیم ساکنہ تولہ مولہ کے بطور ہوئی ہےـ زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او کھیر بھوانی گاندربل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا سراغ لگانے اور مجرم کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔