اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق و 1 زخمی ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دوپہر دو بجے کے قریب ڈوڈہ ضلع کی ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر آئی ٹی آئی کالج شکرا کے نزدیک ایک الٹو گاڑی زیر نمبری Jk06C-4088 کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سونو کمار (30)ولد بشن لال ساکنہ دھرموتی موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ پورن چند (60)ولد چندو رام ساکنہ بٹارا زخمی ہوا. جسے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جبکہ مہلک شخص کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے وارثین کے سپرد کیا گیا. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے.
ڈوڈہ کے گندوہ میں سڑک حادثہ، 1 نوجوان جاں بحق، 1 زخمی
