اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں آج صبح اُس وقت رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جب ڈوڈہ کے بھرت پونڈا میں سواریوں سے بھرا ایک ٹیمپو حادثہ کا شکار ہوا جس میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ـاطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح 9 بجے کے قریب بھرت کے مقام پر پیش آیا ۔ٹیمپو ٹرویلر ڈوڈہ کی جانب سے آرہاتھا کہ پونڈا کے حادثے کا شکار ہوگا ۔مقامی لوگوں و انتظامیہ نے فوری طور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور اس حادثہ میں شکار افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مہلوکین کی شناخت محمد اشرف ولد محمد اسداللہ وانی ،منگتا وانی ولد غلام وانی، عطا محمد ولد غلام محمد، طارق حسین ولد عبدالجبار نائیک، رفیقہ بیگم زوجہ عبدالطیف ماگرے کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت محمد رفیع، حاکم، غلام محمد، عبدالکریم ، محمد رفیع ، عبدالرشید، مجیب الرحمن، ساحل فاروق، صائمہ بانو، شمہ بیگم، شاملہ بیگ، عظمیٰ، علیزہ بانو، عاقب حسین ،عبدالقیوم، شکور الدین اور کلثومہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناءمرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ذاتی طور پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہروندر سنگھ سے بات کی ہے، جو ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاموقع پر ہر ممکن مدد اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی باقاعدگی سے مجھے صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ درکار مزید مدد فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔
ادھر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مہولکین کیلئے دعائے مغرفت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے ۔ غلام نبی آزاد نے انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی
