اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے بھرت پونڈا میں پیش آئے ماروتی گاڑی حادثہ میں ایک بچی کی موت و 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع بھرت روڈ پر پونڈا کے نزدیک ایک ماروتی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک لڑکی از جان و 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ڈوڈہ کے بھرت پونڈا میں سڑک حادثہ،کمسن بچی لقمہ اجل،5زخمی
