بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جبلی پورہ بجبہاڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ٹویرا گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس مسافر زخمی ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article