اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بھرت سڑک پر آج صبح ایک مسافر گاڑی پسی کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون از جان و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ساڑھے دس بجے کے قریب بھرت سے ڈوڈہ کی طرف آرہی ایک بلیرو گاڑی زیر نمبری JK06C-0825 بسوال کے نزدیک پسی کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئےـ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیاـ
واضح رہے کہ پچھلے دو روز ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں خستہ حال ہوئیں ہیں اور متعدد مقامات پر پسیاں و پہاڑی کھسکنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ـ
بھرت ڈوڈہ سڑک پر پسی گرنے سے 1 خاتون ازجان، 3 دیگر زخمی
