اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بدھ کی صبح کشتواڑ ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر عسر ڈنسال کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ـ
اطلاعات کے مطابق آج صبح ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر عسر ڈنسال کے مقام پر ایک بلیرو گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ـ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس و الخیر نامی غیر سرکاری تنظیم کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہےـ
زخمیوں کی شناخت ہیپی سنگھ ولد دھرم پال ساکنہ کالاکورٹ راجوری، ارشاد احمد ولد الطاف حسین ساکنہ پلماڑ کشتواڑ و سوم پرکاش ولد بندرون ساکنہ کالاکورٹ راجوری کے طور پر ہوئی ہے. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہےـ
ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر بلیرو گاڑی حادثہ کا شکار، 3 افراد زخمی
