عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ پر نوشہرہ کے ڈنڈسر علاقے کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK11E-9712اور موٹر سائیکل زیر نمبرJK11D-8587کے درمیان شدید ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار انگریز سنگھ ولد تلک راج ساکن ڈنڈانی نوشہرہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا، تاہم انہیں بہتر علاج کے لیے جی ایم سی جموں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
راجوری میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ازجان
