عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے گرداور عبدالمجید ملہ کے خلاف غیر متناسب اثاثے جمع کرنے اور ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کرنے کے الزام میں 2 ایف آئی آر درج کی ہیں۔
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک بیان میں بتایا کہ پہلے حلقہ مٹی پورہ پٹن میں پٹواری اور اب گرداور قانونگو سرکل نوشہرہ تحصیل بونیار کے طور پر تعینات عبدالمجید ملہ کی جائیدادیں آمدن سے زیادہ پائی گئی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ عبدالمجید ملہ کے پاس کئی پلاٹ اور جائیدادیں ہیں جو بدعنوان ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ اس نے اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے بچنے کے لیے جعلی زبانی گفٹ ڈیڈز کے ذریعے 16 کنال سے زیادہ کی اراضی کو بھی دھوکہ دہی سے تبدیل کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی نے ملہ کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور اس دوران اُن کے گھر سے 3.80 لاکھ روپے نقد اور دیگر مجرمانہ دستاویزات برآمد کیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جے اینڈ کے پی سی ایکٹ اور آر پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت عبدالمجید ملہ کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔