عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کے بٹوت علاقے کے قریب ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح کچھ مقامی افراد نے ایک لاش کو سڑک پر پڑا ہوا پایا۔ بعد ازاں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
لاش کی شناخت نلن کوتوال ولد جے لال کوتوال، ساکن بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔