قصبہ راجوری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ قصبہ میں صرف ہنگامی خدمات سے منسلک افراد کو آنے جانے کی اجازت ہے۔ تفصیلات کے مطابق، قصبہ راجوری میں حکام نےسی آر پی سی کے دفعہ144 کے تحت پابندیاں عائد کرکے لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی تاکید کی ہے۔یہ پابندیاں دو گروپوں کے درمیان اراضی تنازعے کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے بطور عائد کی گئی ہیں۔