عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ مہارکورٹ میں جمعرات کی دیر شام ایک دو منزلہ مکان آتشزدگی کے واقع میں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ منڈی صدر مقام سے آٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع مہارکوٹ میں واقع مقصود احمد ولد جمعہ لوہار کے رہائش مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے رہائشی مکان پوری طرح سے جل کر راکھ ہوگیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی بھر پور کوشش کی مگر علاقہ میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ امرجنسی کی گاڑی نہیں پہنچ پائی، جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔
مہارکوٹ سے تعلق رکھنے والے مولانا ذاکر حسین نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیر شام گئے مقصود احمد کے تین منزلہ مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکان کی دو منزلیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے لوگوں نے مٹی اور پانی سے مکان کی پہلی منزل کو آگ سے بچا لیا ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سڑک نہ ہونے کے لورن فائر اینڈ امر جنسی کی گاڑی علاقہ میں نہیں آ سکی۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔