غلام نبی رینہ
کنگن// سب ڈویژن دراس کے مٹاین علاقے میں جمعرات کی صبح ایک آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا، جس میں حبیب اللہ لون کا ایک منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، آگ اچانک مکان سے نمودار ہوئی اور تیزی سے پورے ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، پولیس اور فوج نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا۔
تاہم، آتشزدگی کے نتیجے میں رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
متاثرین نے حکام سے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔