عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے شالاکدل علاقے میں آگ بھڑک اٹھنے سے ایک 4 منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور جلد ہی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ سے گھر کو مکمل نقصان پہنچا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قریب 10 بجے انچارج سٹی نور عالم اور انچارج ہیڈکوارٹر محمد ایوب کا پیغام موصول ہوا کہ ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی ہے، جس کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا، جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ بھڑکنے کی وجوہات کا پتہ لاگایا جا رہا ہے۔