اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل کے بھٹیاس بازار میں آگ کی بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان و 3 دوکانیں خاکستر ہوئی ہیں جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ایک بجے کے قریب بھٹیاس بازار میں ایک 4 منزلہ رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی۔
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، ایس ایس بی، پولیس و فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم آگ کی بھیانک واردات میں چار منزلہ رہائشی مکان کی بالائی دو منزلیں و تین دوکانیں خاکستر ہوئیں ہیں۔
ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے بھی موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی کا جائزہ لیا۔
کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔