سری نگر//امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقع کے بعد آج صبح علاقے میں دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے حکام نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 15 ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
امر ناتھ گھپا کے قریب جمعہ کی شام کو بادل پھٹنے کے باعث 15 یاتری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں چند ٹینٹ اس کی زد میں آئے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ۔
پانی کے تیز بہاو نے قریباً دو درجن ٹینٹوں اور تین لنگر خانوں کو اپنے ساتھ بہا لیا تھا۔ مشترکہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات دیر گئے تک 15افراد کی لاشیں برآمد کر لیں تھیں۔
حکام نے آج صبح بتایا ، 7خواتین اور6 مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دو غیر شناخت شدہ لاشیں بھی ملی ہیں اور ملبہ سے دو زخمیوں کو بھی صبح زندہ نکال لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں موسم تھوڑا سازگار ہے۔علاقے میں ریسکیو اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے وہیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں پہلا ہیلی کاپٹر صبح 6بج کر 45 منٹ پر گپھا کے قریب اترا وہیں دوسرا ہیلی کاپٹر صبح 7 بج کر 15 منٹ پر علاقے میں اترا۔
اسی دوران 6زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے علاقے سے نکالا گیا ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں 15 یاتری از جان ہوئے ہیں جن کی لاشیں باز یاب کی گئی ہیں جبکہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ابھی بھی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔