عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں ہفتہ کو بھراوی گھاٹ کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کے بعد بچاؤ آپریشن شروع کیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ چھتہ بل میں بھراوی گھاٹ پر ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ خبر ملنے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔