اشتیاق ملک
ڈوڈہ// کشتواڑ-ڈوڈہ قومی شاہراہ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں پریم نگر کے نزدیک ایک نجی گاڑی بے قابو ہوکر دریائے چناب میں جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی اور ایک لاش برآمد کر لی ہے۔
ابتدائی طور پر گاڑی میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔