عشرت حسین بٹ
پونچھ//ریاست جموں و کشمیر کی معروف ادبی شخصیت شیخ سجاد پونچھی ہفتہ کی شام جموں میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم اُردو،گوجری ،پہاڑی زبان کے نامور شاعر تھے، وہ گوجر بکروال ہوسٹل پونچھ کے وارڈن بھی رہ چکے ہیں۔
خاندانی ذرائع بتایا کہ سجاد پونچھی ہفتہ کی شام اچانک بیمار ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مرحوم کی آخری رسومات کل ، اتوار کو ان کے آبائی علاقہ پونچھ شہر میں ادا کی جائیں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مرحوم شعیہ فیڈریشن صوبہ جموں کے سینئر نائب صدر بھی تھے۔