عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ممتاز ماہر تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے ان نئے اراکین کا پارٹی میں شمولیت پر اُن کا پُر تپاک استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جی ایم بٹ کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جیسے اعلیٰ علمی اداروں میں اقتصادیات کے شعبوں کے سربراہ رہ چکے ہیں اور سکول آف سوشل سائنسز کے ڈین کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ انڈین اکنامک ایسوسی ایشن، انڈین سوسائٹی آف لیبر اکنامکس، انڈین اکنامک اینڈ الائیڈ سبجیکٹس، اور انڈین انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن جیسی اہم انجمنوں کے تاحیات رکن ہیں۔بٹ کے علاوہ اپنی پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات میں، ہوٹلیئر اور روٹری ممبر محمد حمزہ، صدر روٹری کلب برائے ایکو پریزرویشن سجاتا سلیم بھی شامل ہیں۔ وہ میلنسن اسکول میں فیکلٹی ممبر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ نورین بٹ اور گاندربل کے محمد اکرم بھی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
جوائننگ کے ایک اور پروگرام میں سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے سے تعلق رکھنے والی کئی اہم سماجی اور سیاسی شخصیات نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں مشتاق احمد وگے، اعجاز احمد میر، بلال احمد، غلام محمد ڈار، بشیر احمد صوفی اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔جوائننگ کی ایک اور تقریب میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ریاض احمد گورسی نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔یہ تمام جوائننگز پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ الگ الگ تقریبات میں ہوئیں۔ان مواقعوں پر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔
ان مواقعوں پر پارٹی صدر کے علاوہ جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اُن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، خواتین ونگ کی دلشاد شاہین، ضلع صدر سرینگر محمد شفیع میر، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، صوبائی نائب صدر آغا سید احمد الموسوی، ترجمان عشرت بٹ، صوبائی سیکرٹری سید نجیب نقوی، صوبائی سیکرٹری کشمیر شیرازہ ملک، صوبائی پبلسٹی سیکرٹری کشمیر مظفر احمد ریشی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عامر اشرف، نائب صدر سرینگر و حلقہ انچارج شالہ ٹینگ ظفر حبیب، ضلع سیکرٹری شوپیاں اور حلقہ انچارج شوپیاں اوئیس مشتاق خان، حلقہ انچارج ذڈی بل تحسین فاروق، ڈاکٹر بلال اور دیگر لیڈران شامل تھے۔
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
