عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ہوئے بم دھماکے کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس اے) نے لال قلعہ کو آئندہ تین دن تک عوام کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ہیں اس واقعے کو دہلی پولیس نے اپنی ایف آئی آر میں باقاعدہ طور پر’’بم دھماکہ‘‘ کے طور پر درج کیا ہے۔اس دھماکے سے نزدیکی پولیس چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے بعد پوری دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ احتیاطی اقدام کے تحت کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پر ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لال قلعہ کے قریب ہوا دھماکہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔دہلی دھماکے اور حالیہ فریدآباد میں پکڑے گئے ملی ٹینٹ نیٹ ورک کے درمیان تعلق سامنے آنے کے بعد تحقیقات میں تیزی آئی ہے۔صورتحال کی سنگینی اور ملی ٹینسی کے ممکنہ روابط کو دیکھتے ہوئے، یہ معاملہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو باقاعدہ طور پر سونپے جانے کا امکان ہے۔
’’بم دھماکے‘‘کے بعد لال قلعہ تین دن کے لیے بند