عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی پولیس نے لال قلعہ میں پیر کی شام ہوئے دھماکے کے سلسلے میں غیر قانونی سر گرمیوں کے روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے ) کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کو توالی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی دفعات 16 اور 18، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، دھماکے سے تقریباً تین گھنٹے پہلے لال قلعہ پارکنگ ایریا کے نزدیک کھڑی ایک آئی-20 کار شک کے دائرے میں ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ کار دوپہر 3 بجکر 19 منٹ پر پارکنگ میں داخل ہوئی اور شام 6 بجکر 48 منٹ پر نکلتی ہوئی نظر آئی ہے۔ پولیس اس کار کو پارک کرنے، اس میں داخل ہونے اور بعد میں واپس لے جانے والے افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے کہ یہ گاڑی کہاں سے آئی اور کہاں تک گئی۔ پولیس کی ہدایت پر لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک اور چار عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر تمام گیٹ معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
لال قلعہ دھماکہ: یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج