بانڈی پورہ//جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک ـ “ری سائیکل ملی ٹینٹـ” کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بتایا کہ بارہمولہ کے ایک “ری سائیکل ملی ٹینٹـ” کو پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بانڈی پورہ میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار جنگجو کی شناخت امتیاز احمد بیگ عرف اِنا بھائی ساکنہ بیگ محلہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر بتایا،”بانڈی پورہ پولیس اور فوج نے 1 “ری سائیکل ملی ٹینٹ” کو گرفتار کیا جس کی شناخت امتیاز احمد بیگ عرف اِنا بھائی ولد عبدالنواب بیگ سکنہ بیگ محلہ فتح پورہ، بارہمولہ کے طور ہوئی ہے۔ 1 اے کے 47رائفل، 2 اے کے میگزین اور 59اے کے راؤند سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور ایم ایم این برآمد ہوئے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے”۔
بانڈی پورہ میں جنگجو گرفتار،اسلحہ برآمد:پولیس
