نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لیڈروں نے اتفاق رائے سے غیر مقامی لوگوں کو ووٹ کا حق دینے کے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا نا قابل قبول ہے اور اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔کل جماعتی اجلاس میں اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے علاوہ تمام جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس مرتبہ شیو سینا نے بھی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی۔