شاہ نواز
ریاسی// ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور میںاُس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب ایک لینڈ سلائیڈکے نیچے دب جانے سے دو نوجواں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق دوران شب دو بجے کے قریب بدورہ شیوگھپاکےقریبدو نوجوان جو وہاں کام کر کر رہے تھے ایک ٹینٹ میں سوئے ہوے تھے ۔ رات دو بجے کےقریب شدید بارش کی وجہ سی ایک پسی گر آئی جس کے نیچے دب کر دونوں نوجوانوں لقمہ اجل بن گئے۔
مہلوکین کی شناخت راوی کمار ولد پرشوتم کمار عمر 23سال ساکن چنینی ادھم پور، رشپال سنگھ ولد سوبہ رام عمر 26سال ساکن تولی کالابن تحصیل چسانہ ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نعشوں کو چسانہ پولیس نے سی ایچ سی مہور پہنچایا جہاں قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
ریاسی :سب ڈویژن مہور (بدورہ) میں پسی کے نیچے دب جانے سے دو نوجوان ازجان
