سرینگر// رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ انجینئر عبدالرشید شیخ، جو اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، جمعہ سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے تاکہ مبینہ “غیر انسانی سلوک” کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔
عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ جیل میں ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر کل سے جیل کے احاطے میں بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے۔
اس موقع پر عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ جی ایم شاہین نے حکومتِ ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ محبوس رہنما کو آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے۔
انجینئر رشید کل سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے
