عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//وزیر دفاع خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے چسوتی کشتواڑ نہ جاسکے تاہم انہوںنے جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ذریعے جموں سے چسوتی میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
اپنے ایکس ہینڈل پر انہوںنے لکھا ’’خراب موسم کی وجہ سے میں آج کشتواڑ کے بادل پھٹنے والے علاقوں میں نہیں جا سکا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ذریعے جموں سے چشوٹی میں صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
انہوںنے مزید کہا’’یہ بات خوش آئند ہے کہ ریاستی انتظامیہ، فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، جموں و کشمیر پولیس نے بحرانی صورتحال کے دوران بہترین کام کیا ہے‘‘۔
راجناتھ کا مزید کہناتھا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںمرکزی حکومت راحت فراہم کرنےاور ان لوگوں کی بحالی جو اس المناک واقعے سے متاثر ہوئے ہیں، میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے‘‘۔