نواز رنیال
رامبن/ضلع رامبن کے مالیگام پوگل کے رہائشی فاروق احمد غنی (53) ولد ماسٹر نزیر احمد غنی، جو گزشتہ ماہ 11 اگست کو مسجد مارکیٹ رامبن میں پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، آج صبح قریب 9 بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حادثے کے بعد پولیس و رضاکاروں نے انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا تھا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں جموں ریفر کر دیا تھا۔ تاہم آج ان کی موت واقع ہوگئی۔
جسد خاکی کو جموں-سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے کے سبب معغل روڈ کے راستے ان کے آبائی گاؤں باس مالیگام منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔