رام بن کے علاقہ گاندھری بھٹنی کو ملانے والی واحد رابطہ سڑک بند ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں نے آج پنچایتی نمائندگان کے ہمراہ اپنی مانگوں کو لیکر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ قریباً ایک ماہ گزرجانے کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ نے سڑک کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سڑک بند ہونے سے مریضوں ، خاص کر حاملہ خواتین، طلباء و سرکاری ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔