عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/رام بن ضلع میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اتوار کو کہا کہ حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چودھری نےکہا میں رام بن جا رہا ہوں… یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، تین ہلاکتیں ہوئیں ہیں ـ ہم سڑک کے ذریعے جا رہے ہیں کیونکہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سے جانا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہم وہاں جا کر صورت حال کا جائزہ لیں گے جائزے کے بعد آپ کو مکمل بریفنگ دیں گے۔
سری نگر-جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہاقومی شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کےکی مال مویشی مر گئے ہیں۔
انھوں نے کہا حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے ـ
رام بن سانحہ افسوسناک، حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے: نائب وزیر اعلیٰ
