عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر راکیش بہل کو فوری اثر سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کا پرنسپل مقرر کیا ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، ڈاکٹر بہل میڈیکل کالج، جموں میں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مفاد میں، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے کمیونٹی میڈیسن کے پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش بہل اپنے فرائض کے علاوہ اپنی موجودہ تنخواہ اور گریڈ میں، فوری اثر کے ساتھ، جب تک اس عہدے پر باقاعدہ تقرری نہیں ہو جاتی، پرنسپل، گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے”۔