نئی دہلی// اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر جماعتوں نے منگل کو راجیہ سبھا میں بڑھتی مہنگائی کے مسئلہ پر رول 267 کے تحت بحث کرانے کا مطالبہ کیا جسے چیئرمین نے مسترد کر دیا۔
اس پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز کہا کہ انہیں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور کچھ دوسرے قائدین کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے کہ وہ قاعدہ 267 کے تحت مہنگائی کے مسئلہ پر بحث کرنے کے لئے، ایک قانون ساز دستاویز ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد کاروایی معطل کر دی گیی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دودھ، دہی، مکھن، چاول، روٹی دال جیسی ضروری اشیاء پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا دم نکل رہا ہے لیکن اس کی (حکومت) وصولی جاری ہے۔
مسٹر گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا، “اب کی بار، ‘وصولی ‘ سرکار؟” اب سے دودھ، دہی، مکھن، چاول، دالیں، روٹی جیسی پیک شدہ مصنوعات پر عوام سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔
روزمرہ کی اشیائے خوردونوش مہنگی، سلنڈر 1053 روپے کا ہو گیا، لیکن حکومت کہتی ہے ‘سب چنگا سی’۔