عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر میں جمعہ کے روز راجیہ سبھا انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس (این سی) کے کارکنوں نے اسمبلی کمپلیکس کے باہر زبردست جشن منایا۔ پارٹی کے حق میں نتائج کے آثار واضح ہونے کے ساتھ ہی کارکنوں نے نعرے بازی اور مٹھائیوں کی تقسیم کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی اطلاعات موصول ہوئیں کہ نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو کانگریس اور پی ڈی پی کی حمایت حاصل ہونے کے بعد تین نشستوں پر واضح سبقت حاصل ہے، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اسمبلی کمپلیکس کے باہر جمع ہوگئی۔
کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کے حق میں نعرے لگائے اور اتحاد کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد وادی میں ترقی، امن اور عوامی نمائندگی کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات: نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کا اسمبلی کمپلیکس کے باہر جشن