عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/گزشتہ روزراجوری کے دھنی دھار علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران مکان منہدم ہونے کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی جموں کے میڈیکل کالج میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ ہو گئی۔
حکام کے مطابق یہ بچی ان تقریباً 20 افراد میں شامل تھی جو اتوار کے روز شادی کی تقریب کے دوران مکان منہدم ہونے کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔ابتدائی طور پر بچی کا علاج جی ایم سی راجوری میں کیا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کے باعث اسے جموں کے ایس ایم جی ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
راجوری مکان مہندم ہونے کا واقعہ: کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جموں اسپتال میں دم توڑ گئی
