راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سے بدھل کی طرف جا رہی میٹا ڈور پہلواڑ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 8دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں ابتدائی علاج کے بعد 3کو جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا گیا، جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔