راجوری ضلع میں ایک شخص نے پولیس لاک اپ کے اندر گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ متوفی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شخص کا قتل کیا گیا ہے۔زرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کی شناخت پرگل درہال کے عبدالمجید کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شخص پولیس ریمانڈ پر حراست میں تھا۔