عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// محکمہ موسمیات نے اگلے تین گھنٹوں کے دوران کشمیر صوبہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالتل-مقدس گپھا-پہلگام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات سرینگر نے کہا، “اگلے 3 گھنٹوں کے دوران کشمیر صوبہ کے کئی مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ چند مقامات پر مختصر مدت کے لیے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بالتل-مقدس گپھا-پہلگام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے”۔