جموں و کشمیر میں مونسون کی دستک کے درمیان کے وادی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اگر چہ جموں صوبہ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم وادی میں فی الحال گرمی کی شدت ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ 4سے5جولائی کے درمیان وادی بھر میں بھاری بارشوں کا امکان ہے، وہیں تب تک موجودہ درجہ حرارت بدستور رہے گا۔