جموں و کشمیر میں برف و باراں، آج دن بھر غیرموافق موسم متوقع

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گلمرگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک سرینگر میں 6.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.7 ملی میٹر، پہلگام میں 19.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں 18.7 ملی میٹر، کوکرناگ میں 44.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 28.2 ملی میٹر، جموں میں 7.2 ملی میٹر، بانہال میں 28 ملی میٹر، 28 ملی میٹر، کٹرہ میں 9.0 ملی میٹر اور بھدرواہ 5.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران “بڑے پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک” کی پیش گوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کو بکھرے مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 21 سے 25 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران دوپہر کے اوقات کے دوران الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے 26 سے 27 اپریل تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سال کے اس وقت کے لیے جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سکیئنگ ریزورٹ کے لئے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 17.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔