بانہال کے بنکوٹ علاقے میں ریلوے ٹنل نمبر 77پر کام کرنے والے مقامی عارضی ورکروں کو کٹرہ منتقل کرنے کے خلاف ورکروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ٹنل کا کام بند کرکے ہڑتال شروع کر دی۔ ورکروں کا مطالبہ ہے کہ اُن کے زیرِ التوا بقایاجات واگذار کرکے انہیں کام سے چھٹی کر دی جائے۔ اس سلسلے میں اے بی سی آئی تعمیراتی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔