نئی دہلی/لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف و کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کے لیے قانون سازی کرے۔
انہوں نے خط میں مزید مطالبہ کیا ہے کہ لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے، تاکہ وہاں کے عوام کو ان کے حقوق اور تحفظات مل سکیں۔
راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ
