عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں ہفتہ کے روز 3.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق پہاڑی ضلع میں شام 5 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ عرض البلد 33.29 ڈگری شمال اور طول البلد 76.67 ڈگری مشرق میں تھا۔
ضلع میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم زلزلے کے جھٹکے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا، جس کے نتیجے میں وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔