عظمیٰ ویب ڈیسک
سری گنگا نگر/پاکستانی اسمگلروں کا ایک ڈرون بدھ کی دیر رات راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے سری کرن پور تھانہ علاقے میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر واقع ایک کھیت میں گر گیا۔
شیخ برپال گاؤں سے کچھ فاصلے پر چک 11-ایف (اے) میں ایک کھیت سے ڈرون برآمد ہوا، جس میں آدھا کلو ہیروئن کا پیکٹ برآمد ہوا۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ واقعہ کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گاؤں والوں کی مدد سے آس پاس کے کھیتوں میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔
ضلعی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے آج بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرون کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سری کرن پور سیکٹر میں حال ہی میں نصب جیمر کی وجہ سے کل رات تقریباً 11:30 بجے ایک پاکستانی ڈرون بین الاقوامی سرحد سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہندوستانی حدود میں گر گیا۔ یہ ڈرون بی ایس ایف کے جوانوں کی گشتی ٹیم نے برآمد کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس سے تھوڑے فاصلے پر پیلے رنگ کے ایک پیکٹ میں سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ہیروئن لے جانے والا پاکستانی ڈرون ہندوستان-پاکستان سرحد پر ہندوستانی علاقے میں گر ا
