مشتاق الاسلام
پلوامہ // بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے باوجود دریائے جہلم کی سطح آب میں خطرناک حد تک موجود ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال اس وقت بھی برقرار ہے۔ کاکہ پورہ میں نالہ رومشی کا بند ٹوٹنے کے بعد پورا علاقہ زیر آب آگیا، جس سے مکانات، زرعی زمینیں اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ فلڈ کنٹرول ادارے صورتحال سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو اس تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔ مقامی افراد نے حکام سے فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
نالہ رومشی کا بنڈ ٹوٹنے سے کاکہ پورہ علاقہ زیر آب،عوام کو مشکلات کا سامنا
