سرینگر// سری نگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع عالی مسجد کے قریب سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی پلوامہ کی ایک خاتون 8 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پلوامہ کے آریگام گاو¿ں کی 32 سالہ خاتون عروسہ 8 اکتوبر کو عالی مسجد کے قریب سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں اسے علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
سری نگر حادثے میں زخمی خاتون 8 دن بعد دم توڑ گئی
