مشتاق الاسلام
سرینگر/ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم (آئی اے ایس) کی ہدایت پر قصبہ پلوامہ اور ملحقہ علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ضلع آیوش آفیسر کی قیادت میں پلوامہ قصبے اور ملحقہ علاقوں میں متعدد یونانی، آیورویدک اور حجامہ مراکز کا معائنہ کیا گیا۔
تقریباً دو درجن کلینکوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں کئی غیر رجسٹرڈ پائے گئے۔ ان کلینکوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یا تو فوری طور پر کام بند کرنے یا ایک ہفتے کے اندر رجسٹریشن حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد فالو اپ کارروائی ہوگی اور عدم تعمیل پر کلینکوں کو سیل کرنے اور پولیس کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سرکاری عہدار کے مطابق یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور غیر مجاز پریکٹس کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف رجسٹرڈ اور مستند آیوش معالجین سے ہی علاج کرائیں۔