سید اعجاز
پلوامہ/ضلع مجسٹریٹ پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے متوفی تیموسہ جان کے لواحقین کی طرف سے طبی غفلت کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس المناک واقعہ کے بارے میں حقائق اور حالات کا پتہ لگانے کے لئے مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔
کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ انتظامی، پولیس اور میڈیکل افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انکوائری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ریونیو (ایڈیل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) پلوامہ کریں گے۔ کمیٹی کے ممبران میں تحصیلدار لیتر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر پلوامہ، ایک کنسلٹنٹ سرجن، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اور ایک اینستھیشیالوجسٹ بطور ماہر ممبران شامل ہیں۔
کمیٹی ڈیوٹی کی کے دوران خلاف ورزی اور دیکھ بھال کی کمی کے الزامات کی جانچ کرے گی۔اس دوران کمیٹی کو پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کرنا ہوگا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون جو آرملہ لاسی پورہ سے تعلق رکھتی تھی اتوار کی شام کو لقمہ اجل بن گئی جہاں لواحقین نے طبی عملے پر لا پرواہی کا الزام عائد کیا تھا۔
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
