عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے چوتھے اجلاس کا عارضی کیلنڈر جاری کیا۔کیلنڈر کے مطابق، یہ اجلاس جمعرات، 23 اکتوبر سے تعزیتی حوالہ جات کے ساتھ شروع ہوگا۔ اگلے دو دن، یعنی 24 اور 25 اکتوبر، تعطیل کے طور پر درج ہیں، جن میں 24 اکتوبر کو راجیہ سبھا انتخابات بھی ہوں گے۔ 26 اکتوبر کو بھی تعطیل ہوگی۔
اسمبلی 27 اور 30 اکتوبر کو سرکاری کارروائی (Government Business) انجام دے گی۔ 28 اکتوبر کو اراکینِ اسمبلی کے نجی بل زیر غور آئیں گے، جبکہ 29 اکتوبر کو نجی قراردادوں پر بحث ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر31اکتوبر کو بھی سرکاری کارروائی کی جا سکتی ہے۔
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے چوتھے اجلاس کا عارضی کیلنڈر جاری
