سری نگر//فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں نے کا 17ویں روز بھی جموں اور سری نگر میں دھرنا جاری رہا۔
اُمیدواروں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اگر ایسا کیا گیا تو کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کی تین سالہ محنت پر پانی پھیر جائے گا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر کی پریس کالونی اور جموں پریس کلب کے باہر فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد سرکار نے لسٹ کو منسوخ کیا تاہم اب افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے جس کے خلاف ہم مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں سے اپنا خون پسینہ ایک کرکے فائنانس کاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ لسٹ کو منسوخ کیا جائے گا جو بہت بڑی نا انصافی ہے۔
اُن کے مطابق جن اُمیدواروں نے غلط کیا اُن کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے نہ کہ لسٹ کو ہی منسوخ کیا جائے۔
احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ دھاندلیوں میں ملوث آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کے لسٹ کو کسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ لسٹ کو منسوخ نہ کیا جائے۔
فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امیدواروں کا احتجاج جاری
